بوائے فرینڈ پرکالا جادو کروانے کیلئے خاتون نے آفس سے کروڑوں روپے چوری کرلیے

چین میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں بوائے فرینڈ پر کالا جادو کروانے کیلئے خاتون نے اپنے آفس سے کروڑوں روپے چوری کرلیے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا لیکن اب میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک کمپنی میں کام کرنے والی خاتون اکاؤنٹنٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق مضبوط کرنے اور دونوں کے رشتے میں آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے کالا جادو کروانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اس نے اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار ڈالرز( 19 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم چوری کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون نے سب سے پہلے مارچ 2018 میں کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم غلط طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا شروع کی۔ اس وقت اسے اپنے بوائے فرینڈ کو کھونے کا ڈر تھا جس کی وجہ سے وہ کالا جادو کروا کر اس رشتے کو بچانا چاہتی تھی۔ تاہم گزشتہ سال اگست میں کمپنی کے اکاؤنٹ میں غیر معمولی طور پر رقم کم ہوئی تو خاتون کا بھانڈا پھوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں