یونان میں آگ بجھانے کے دوران دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں دو افراد ہلاک

یونان کے دار الحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئےیونان کے وزیرِ اعظم کیریاکوس میتسوتاکیس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک یونانی کوآرڈینیٹر اور ایک ڈینش پائلٹ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹروں میں سوار دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ان میں ایک برطانوی پائلٹ اور ایک یونانی فائر سروس رابطہ افسر شامل ہیں۔فائر سروس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر اٹیکا کے علاقے پساتا کے وسیع علاقے میں لگی جنگلاتی آگ بجھانے میں مصروف تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ہر ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × 2 =