اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن وضاحت طلب کر سکے گا جبکہ الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی، متعلقہ افراد اور اداروں سے وضاحت مانگ سکے گا۔
اسی طرح، مالیاتی ادارے بھی الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت دینے کے پابند ہوں گے اور الیکشن کمیشن وضاحت جمع کرانے کے لیے مقررہ مدت بھی طے کرے گا۔
