تعلیمی اداروں کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے تدریسی اوقات کار میں روزانہ ایک گھنٹے کا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ کر لیا۔فیصلے کے تحت اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی کے نقصان کو پورا کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز اسکولوں میں چھٹی کا یہ فیصلہ سندھ حکومت کے جاری کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور انرجی وسائل کی بچت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔تاکہ تعلیمی معیار پر اثر انداز ہوئے بغیر حکومتی پالیسی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔یاد رہے سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تمام اسکولوں میں ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کر دی تھی اور اسکولوں کو ہفتے میں 6 روز تدریس جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اُس وقت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہونا تھا۔تاہم اب صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے نئی وضاحت جاری کی۔سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

14 + 18 =