محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے سیاسی معاملات پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل توجہ عوامی مسائل کے حل پر ہونی چاہیے۔کراچی میں مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں۔مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی پہلی اور سنگ میل تقریب ہے، کانفرنس میں انڈسٹری، اکیڈمیا اور ٹیکنالوجی کے تین اہم ستون یکجا ہوئے ہیں، کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنا اور جدت لانا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بے پناہ معدنی دولت سےمالا مال ہے مگر زیادہ صلاحیتیں تاحال ادھوری ہیں، معدنیات کے شعبے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر پالیسی ماحول ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جدید مائننگ فریم ورک متعارف کرایا، تھر کول میں اس وقت 2 بڑے بلاکس پیداوار دے رہے ہیں، تھر کے یہ دونوں بلاکس اس وقت تقریباً 2640 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 3 ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کے بلاکس سے سالانہ 15 ملین ٹن سے زائد کوئلہ پیدا کیا جا رہا ہے، مقامی کوئلےسے ملک کو سالانہ 1.5 ارب ڈالرکے متبادل ایندھن کی بچت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

four × one =