لاہور میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ؟

لاہور میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ؟

نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے 2 ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔ چند روز تک عالمی جرائد میں اشتہار شائع کروایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس کے ساتھ ساتھ ایک ہیلی کاپٹر اضافی لیا جائے گا جو وزیراعلیٰ سمیت دیگر اعلی شخصیات کے استعمال میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں