جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر(وکٹ کیپر کے علاوہ) کا اعزاز حاصل کر لیاجو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔روٹ نے جمعے کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھا۔ اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز کیے ہیں۔
