پولیس نے غیرملکی سیاح کا چوری ہونیوالا لیپ ٹاپ 24 گھنٹوں کے اندر ڈھونڈ نکالا``

پولیس نے غیرملکی سیاح کا چوری ہونیوالا لیپ ٹاپ 24 گھنٹوں کے اندر ڈھونڈ نکالا

سوات کے پر فضا مقام مدین میں پولیس نے روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ڈھونڈ نکالا، کمسن ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن ملزم نے ہوٹل میں مقیم سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کیا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا، روسی سیاح لوسی کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان 24 گھنٹے میں برآمد کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے لیپ ٹاپ برآمد کیا۔ روسی خاتون سیاح نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میرا لیپ ٹاپ مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں