کار حادثے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے

کار حادثے میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے

گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے سابق صوبائی وزیر اور بہاولنگر سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے۔سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں شوکت کی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سوگیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں