سندھ کے مزید 18 ایس ایس پیز کے تقرر اور تبادلے

سندھ کے مزید 18 ایس ایس پیز کے تقرر اور تبادلے

آئی جی سندھ نے صوبے کے مزید 18 ایس ایس پیز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شیراز نذیر کو اے آئی جی آپریشن سندھ تعینات کیا گیا۔ ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اے آئی جی فنانس، ایس ایس پی خاور اکبر شیخ اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا اے آئی جی آئی ٹی اور ایس پی علی آصف کو اےآئی جی ایڈمن سی پی او تعینات کیا گیا۔محلے میں ہلڑ بازی سے کیوں روکا، اوباشوں نے بزرگ شخص کو گاڑی سے ٹکر مار دی، زخمی ہونے پر ہسپتال لے جاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے.نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد عباسی اے آئی جی لیگل، ڈاکٹرعمران اے آئی جی ایم ٹی، ایس ایس پی عباس رضوی پرنسپل شاہدحیات ٹریننگ کالج کراچی ہوں گے۔ایس ایس پی انور کھیتران کو اے آئی جی سینیٹائزر کمپلین سیل، ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا۔محمدکلیم ایس ایس پی آر ایف ایف حیدرآباد اور عارف عزیز ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ ہوں گے۔ایس پی سمیر نور اے آئی جی اسٹیٹ منیجمنٹ، شاہ نواز چاچڑ سربراہ مددگار 15 یونٹ کراچی، ایس پی احمد فیصل چودھری نگران وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس پی اظہر جاوید پی ایس او ٹو آئی جی جیل خانہ جات مقررکیےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں