سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔شہری اچانک لرزش کے باعث خوفزدہ ہو گئے۔ کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

13 + eleven =