صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر 2026 مقرر، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی سی ایم پنجاب یوتھ گیمز دنیا بھر کے ریکارڈ توڑنے والا تاریخی اسپورٹس فیسٹیول ہوگا۔ایک کروڑ کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ جبکہ گرائونڈ میں پچاس لاکھ کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔تمام متعلقہ محکمے رجسٹریشن اور انتظامی تیاریوں کو بروقت مکمل کریں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔پنجاب کا کوئی بچہ سی ایمپنجاب یوتھ گیمز میں شرکت کے موقع سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم بھی سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں آئے گی۔ ہر سوموار کو سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوگا۔ تمام متعلقہ محکموں میں رجسٹریشن کے تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے مقابلے یونین کونسل سے صوبائی سطح تک منعقد ہوں گے۔ مدارس، اسپیشل اسکولز، پرائمری سے یونیورسٹی تک طلبہ کو کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔پنجاب کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم دیگر صوبوں کے نوجوان بھی یوتھ گیمز میں حصہ لے سکیں گے۔ یوتھ گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تعلیمی اداروں کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں ہر طبقے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا یکساں موقع ملے گا۔سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے انٹر ڈویژنل فائنل مقابلے جنوری 2027 میں لاہور میں منعقد ہوں گے۔تاحال 9 لاکھ 6 ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ یوتھ گیمز میں 62 ہزار تعلیمی ادارے حصہ لیں گے۔سیکرٹری اسپورٹس، ڈی جی اسپورٹس، وائس چیئرمین اسپورٹس اور دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت اسکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، ہوم، لوکل گورنمنٹ، لیبر، سوشل ویلفیئر اور پی آئی ٹی بی کے نمائندگان اجلاس میں شریک پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران کی اجلاس میں آن لائن شرکت

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × one =