بلوچستان میں سکھ برادری کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

بلوچستان میں سکھ برادری نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔سکھ برادری اور دیگر مقامی افراد نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ پریس کلب کے سامنے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھ برادری نے بھارتیوں کے سکھوں پر دنیا بھر میں جاری مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ سکھ رہنماں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہمارے بھائی ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے قتل کیا جس کی بلوچستان کی سکھ کمیونٹی اور اقلیتی برادری شدید مذمت کرتی ہے۔سکھ مظاہرین نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں