صحافی عمران ریاض کی تازہ تصویر سامنے آ گئی

پاکستان کے نامور صحافی اور یوٹیوبر عمر ان ریاض خان آخر کار 4 ماہ کے بعد آج صبح 5بجے کے قریب گھر لوٹ آئے ہیں جس کی اطلاع ٹویٹر پر سیالکوٹ پولیس نے پیغام جاری کرتے ہوئے دی تاہم بعدازاں ان کے وکیل کا بھی بیان سامنے آیا اور اب ان کی اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ تازہ تصویر سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن نے ٹویٹر پر عمران ریاض کی تازہ تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’‏دونوں بھائیوں کی آنکھیں دیکھئے، عمران ریاض کی آنکھوں میں چمک ہے اور علی اشفاق کی آنکھوں میں آنسو۔‘تصویر میں وکیل میاں علی اشفاق صحافی عمران ریاض کا ماتھا چوم رہے ہیں ، عمران ریاض کے سفیدبال اور بڑھی ہوئی سفید داڑھی واضح دیکھی جا سکتی ہے جو کہ ان کی پریشانیوں کا حال بتا رہی ہے مگر ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور اطمینان ہے ۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، عمران ریاض خان کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے پہلے بھی جولائی 2022 میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں