نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن شروع کردی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے تقریباً تین ماہ بعد خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا۔وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کی دفعات کے خلاف فیصلے کے بعد نادرا نے خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) رجسٹریشن کو روک دیا تھا۔جس کے بعد رواں برس جولائی میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔نادرا نے رجسٹریشن روکنے کا اپنا سابقہ حکم واپس لیتے ہوئے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں