سیاہ کاری کا شبہ ‘ بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

سیاہ کاری(کاروکاری) الزام پر بدبخت بھائی نے بہن کو قتل کردیا جس پر ملزم کو بھی تحویل میں لے لیاگیا۔ اکری پولیس کے مطابق گاؤں اسماعیل سولنگی میں اویس سولنگی نے اپنی بہن مسمات س کو سیاہ کاری (کارو کاری) الزام کے تحت رشتہ دارکی مدد سے گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا تھا اور موت بیماری میں طبی موت قرار دیکر تدفین کر نے کے بعد غائب ہوگیا، تاہم پولیس تحقیقات کے بعدخفیہ اطلاعات پر پولیس ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے اپنے گناہ کا اعتراف بھی کرلیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں