میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کے بعد تارکین وطن کے قافلے دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کے لیے میکسیکو، ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

sixteen − 15 =