ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر حکیم جیفریز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی ضروری ہے جہاں فلسطینی عوام کو وقار اور حق خودارادیت حاصل ہو۔حکیم جیفریز نے کہوا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد آئندہ سال اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد اور پالیسیوں پر کانگریس میں سخت جانچ پڑتال متوقع ہے۔جیفریز نے مغربی کنارے، غزہ اور اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والے معاہدے میں بھی بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے، جو ستمبر 2028ء میں ختم ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eleven − four =