پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 97 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ بابر اعظم 34، غازی غوری 35، محمد طہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دیگر بیٹرز میں طیب عارف نے 11، سلمان علی آغا نے 13 اور عرفات منہاس نے 16 رنز بنائے۔قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی، جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز سکور کیے تھے، یوں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوگیا۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم جواب میں 446 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری کے ساتھ آؤٹ ہوگئی تھی۔سری لنکا کی جانب سے پہلے اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز سکور کئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پیش کرنے والے ثاقب خان نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × 5 =