خیبرپختونخوا کے 8 بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں موسم سرما میں بالائی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش اور برف باری کا امکان ہے، شدید برف باری کے باعث بالائی اضلاع کی سڑکیں بند ہونے کا خدشہ بھی ظاہے کیا گیا ہے۔موسم سرما میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کے لیے جامع حفاظتی منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، تاہم موسم سرما کے دوران عوام کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو موسم سرما کے پیش نظر تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

20 − seventeen =