ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک تقریباً 600 ڈرونز نے ماسکو اور اس کے گردونواح کا رخ کیا، جن میں سے بیشتر کو روسی وزارت دفاع کے فضائی دفاعی نظام نے شہر سے کافی فاصلے پر ہی تباہ کردیا۔ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے میسجنگ پلیٹ فارم میکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ 15 نومبر کی شام 5 بجے سے 16 نومبر کی صبح 8 بجے تک تقریباً 600 بغیر پائلٹ طیاروں نے ماسکو کی جانب پرواز کی۔انہوں نے بتایا کہ روسی وزارت دفاع کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے زیادہ تر ڈرونز کو ماسکو سے دور ہی مار گرایا۔سرگئی سوبیانین کے مطابق 191 ڈرونز کو ماسکو کے قریب پہنچنے کے دوران ناکارہ بنایا گیا۔روسی دارالحکومت کے میئر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے حسابات کے مطابق یہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ماسکو کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک تھا۔