اٹک،ایک اور مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

اٹک کے علاقے فقیر آباد کے قریب مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل”” کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی. حادثے کے نتیجے میں راولپنڈی اور پشاور ریلوے ٹریک معطل ہو گیا،ٹریک بند ہونے سے پشاور، کوئٹہ جعفرایکسپریس کوروک لیاگیا.انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی سے ملتان جانیوالی تھل ایکسپریس کو حسن ابدال میں روکا گیا،ریلوے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں