سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک تمنائیں بھی پہنچائیں۔