صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ریفرنڈم کے حوالے سے آئین میں طریقہ کار واضح ہے اور دنیا کے 60 ممالک میں اہم قومی فیصلوں کے لیے ریفرنڈم کو ذریعہ بنایا جاتا ہے، ریفرنڈم عوام کی مرضی کا اظہار ہے، اگر عوام خود کسی معاملے پر فیصلہ کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں پارلیمان کا کردار پیچھے رہ جاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے اختیارات کے حوالے سے ان کا مؤقف بالکل واضح ہے، صوبوں سے متعلق اختیار سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم کی بات کرتی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اس معاملے پر واک آؤٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر صوبائی نمائندوں کو احتیاط سے بات کرنی چاہیے۔وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے ہدایت بھی آ چکی ہے کہ ریفرنڈم کے موضوع پر مثبت انداز میں بات کی جا سکتی ہے، وزیر اعظم کی تجویز اہم ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔سپیکر پنجاب نے کہا کہ آئین کی تشریح کے لیے آئینی طریقہ کار کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق سوال پر ملک احمد خان نے کہا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے، ابھی واضح نہیں کہ حکومت نے کس تناظر میں یہ بات کی ہے۔بنگلہ دیش کے سپیکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے سپیکر اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، تاہم بنگلہ دیش کے سپیکر کی پروفائل پڑھ کر وہ بہت متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twelve + six =