برطانیہ میں مختلف واقعات میں 14 افراد پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص مجرم قرار

مجرم انتھونی ولیمز نے گزشتہ سال لندن جانے والی تیز رفتار ٹرین میں 10 افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کیا تھا۔کیمبرج کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران ملزم نے حملوں کا اعتراف کیا تاہم قتل کے ارادے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ شیزو فرینیا کا شکار ہے اور حملے کے وقت اس کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔جیوری نے 17 گھنٹے کی مشاورت کے بعد ملزم کو اقدام قتل کے تمام 14 الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ مجرم نے 31 اکتوبر اور یکم نومبر 2025 کے دوران پیٹربورو، لندن میٹرو اور پھر لندن جانے والی ٹرین میں مسافروں پر اندھا دھند چاقو سے حملے کئے۔ٹرین میں حملے کے دوران عملے کے ایک رکن سمیر زیتونی نے فرائنگ پین کی مدد سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور خود شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر مسافروں نے ٹوسٹر اور سامان کی ٹرالیوں کے ذریعے اپنا دفاع کیا۔خوش قسمتی سے ان حملوں میں تمام زخمی بچ گئے تھے جبکہ پولیس نے ٹرین کو ہنٹنگڈن اسٹیشن پر روک کر ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

6 − three =