کراچی میں تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کھول دیا گیا

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا، پی ٹی آئی کے لائرز فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس پر موجود ہے۔ انہوں نےبتایا کہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں برس 9 مئی واقعات کے بعد کراچی میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر انصاف ہاؤس بند کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں