ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سروزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کا مخالف سمت سے آنے والے رکشے کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں پانچ افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔