بلوچستان سے اغواء ہونے والے 4فٹبالرز بازیاب, 2 تاحال لاپتہ

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے چند روز قبل اغواء ہونیوالے 4 فٹبالرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے جبکہ باقی2 فٹبالرز کی بازیابی کے لیے تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کو ٹورنامنٹ کیلئے سبی جاتے ہوئے ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم افراد نے 6 فٹبالرز کو اغوا ءکیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حکام نے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کاشوں سے اغوا ءہونے والے 4فٹبالرز کو بحفاظت بازیاب کروا کر انکے گھروں تک پہنچا دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت 2مزید بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی2 فٹبالرز کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں