مسلم لیگ (ن) لاہور نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹا

صدر مسلم لیگ (ن ) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے جوہر ٹاؤن میں میاں نعیم کی طرف سے ناشتے کی دعوت میں شرکت کی اور 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ( ن) خواجہ عمران نذیر اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پہ ملک سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پوری انسانیت کے لیے خوشی اور جشن کا دن ہے آج محسن انسانیتﷺ دنیا پر تشریف لائے اور دنیا میں ہر طرف ان کا نور ہی نور چھا گیا ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بن کر آئے۔اس موقع پرمیزبان میاں نعیم کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم نے اپنے پیارے نبی آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منانا ہے اور یہ ہمارےلیے باعث خوشی ہے کہ لوگ اس میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں