مستونگ دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہو چکے، ڈی آئی جی قلات

ڈی آئی جی قلات منیر احمد نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہو چکی ہے۔ ڈی آئی جی منیر احمد نے بتایا کہ مستونگ کے میموریل ہسپتال میں 17 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے زخمیوں کیلئے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کر دی۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جلوس برآمد ہونے سے قبل دھماکہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں