چاول مانگنے پر بچے پر سفاکانہ تشدد، تیز دھار آلے سے لہولہان کر دیا

پشاور میں دکاندار نے چاول مانگنے پر بچے پر ظلم کی انتہا کر دی، تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور کے باڑہ بازار میں پیش آیا جہاں چوک میں موجود دکان پر بچہ آیا اور چاول مانگ لئے، دکاندار نے اسی بنا پر بچے پر ظالمانہ تشدد شروع کر دیا۔ظالم دکاندار نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے زخمی بھی کر دیا جسے دیگر لوگوں نے بیچ بچاو کروا کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈی پی او خیبر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چاول فروش کو گرفتار کروایا، متعلقہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں