ہری پور میں نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا

ہری پور میں نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے انٹرچینج کے قریب نوجوان ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی چل بسا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر معمول کی قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں