پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہوگا

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کےساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسنوکر بال کو 47 سیکنڈز تک گھمانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ
آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن مستحکم رکھنے کےلیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

چوتھا میچ جیتنے کےبعد پاکستان کےریٹنگ پوائنٹس کی تعداد113اعشاریہ483 ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا کےمجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113اعشاریہ286ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)رینکنگ کی باضابطہ شروعات کےبعد پاکستان پہلی بار ٹاپ پرآیا ہے۔

آفیشل رینکنگ کےآغاز سےقبل پاکستان آخری مرتبہ اگست1991ءمیں ٹاپ پرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں