سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق آج ملک میں فی تولہ سونا3200 روپےمہنگا ہوگیا۔

اس اضافے کےبعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2لاکھ 34ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح10گرام سونےکا دام ایک مرتبہ پھر 2لاکھ کی سطح عبور کرگیا۔

ملک میں آج10گرام سونےکی قیمت2743 روپے اضافے کے بعد2 لاکھ617 روپےہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں فاشسٹ لاڈلے کی نشو و نما پر بضد ہیں، خرم دستگیر
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت5ڈالر اضافےکے بعد2010ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں