عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، زین قریشی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ میرے والد کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔ عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، سیکیورٹی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔درگاہ حضرت بہاؤالدین زکریاؒ میں نمازِ عید پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کہا تھا بےگناہ افراد کو رہا کیا جائے گا، وعدہ پورا ہونے کا انتظار ہے۔ پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش ہے اور دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ہماری افواج کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کو ہے، حکومت آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے، دعا ہے عوام کو ریلیف ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں