حافظ نعیم الرحمان کا حماس رہنما اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابط، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان اور حماس کےرہنما اسماعیل ہانیہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جدو جہد ، قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کیساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسماعیل ہانیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں