کراچی:ڈیفنس میں کار سواروں نے مبینہ ڈاکوؤں پر فائر کھول دیئے

ڈیفنس فیز 8 کے قریب کار سواروں نے 2موٹرسائیکلوں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ساحل تھانے کی حدود فیز 8 میں واقع پاور ہاؤس کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ملزم اور اس کا ساتھی ممکنہ طور پرکارسواروں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے ، نہ رکنے پر کار سوار شہری نے مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کی ،جس کے بعد ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ہلاک ملزم اور اس کے ساتھی کے پاس سے پستول کے ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ مبینہ ہلاک ڈکیت کا دوسرا ساتھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں