ٹیکسلا :بس الٹنے سے 20 مسافر زخمی، 5 کی حالت تشویشناک

مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔روز نامہ جنگ نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیکسلا کے قریب مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 20 زخمی ہوئے ہیں ،جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کا تعلق قازقستان سے ہے، جو تبلیغ کےلئے آئے ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں