عید پرپنجاب کے کس شہر میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے؟ جانیے

عید کے تین دنوں میں لاہور ٹریفک حادثات میں سرفہرست رہا ،32افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کاکہنا ہے کہ عید کے 3 دنوں میں لاہور اور گردونواح میں 6294 حادثات رپورٹ ہوئے۔ موٹر بائیک کے 6031، رکشے کے304اورکار کے704 حادثات رپورٹ ہوئے۔ 5609 مرد 1735 خواتین گزشتہ 3 دنوں میں حادثات کا شکار ہوئیں۔ سب سے زیادہ 1082 حادثات صوبائی دارالحکومت میں ہوئے۔ 3478 شدید زخمیوں کو ہسپتال اور 3834 افرادکو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔ترجمان ریسکیو کاکہنا تھاکہ 1082 حادثات لاہور میں، 405 فیصل آباد، 382 ملتان اور 347 گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں