گرفتاری کے ڈر سے دریامیں کودنے والے دوسرے شخص کی لاش بھی مل گئی

ننکانہ صاحب میں گزشتہ رات گرفتاری کے ڈر سے دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے دوسرے شخص کی لاش مل گئی۔پولیس کے مطابق مخبری پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیےچھاپا مارا تھا۔ جس کے بعد دونوں نے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی تھی، ایک شخص کی لاش گزشتہ روز ہی نکال لی گئی تھی جبکہ ایک کی لاش آج نکالی گئی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد منشیات فروشی سمیت کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے،لواحقین نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں