خاتون سے رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 5 اپریل کو خاتون کو لوٹنے والا ڈکیتی کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون بینک کی ملازمہ تھی ماہانہ قسط لینے کھوکھراپار پہنچی تھی، جہاں ملزمان نے خاتون سے بیگ چھینا تھا جس میں 77 ہزار روپے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور چھیننی ہوٸی رقم برآمد کر لی گٸی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں