2 گھروں سے چور 80 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

2 گھروں میں چوری کی وارداتوں میں چور 80 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پہلی واردات شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں ہوئی جہاں چور بیرون ملک مقیم شہری ملک سہیل کے گھر سے سونے کا تاج سمیت 65 تولے سونا اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سونے کی مالیت تقریباً ایک کروڑ سے زائد ہے جبکہ دوسری واردات محلہ بجلی گھر میں ہوئی جہاں چور شہری کے گھر سے 10 لاکھ نقدی اور 15 تولہ سونا لوٹ کر لے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں