پاکستانیوں کو نئے اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

حکومت کی طرف سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ہٹائی جا چکی ہے، جس کے تمام وہ پاکستانی اسلحہ لائسنس بنوا سکتے ہیں جن کی عمر 25سال ہے اور ان کے پاس قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ ہے۔ اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہش مند شہریوں کو وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرنی ہو گی۔ یہ اجازت نامہ آن لائن پراسیس کے ذریعے وزارت داخلہ کی طرف سے نادرا کے سسٹم میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مقررہ مدت کے دوران درخواست دہندہ کی بائیومیٹرک اور ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء ہو گا اور یہ دونوں کام نادرا کی طرف سے کیے جائیں گے۔اسی طرح مجاز ڈیلر سے اسلحہ خرید کر اس کی ڈیمانڈ نوٹس پر انٹری کی جائے گی اور اس کی ڈی سی آفس سے تصدیق کے بعد ڈیمانڈ نوٹس نادرا میں جمع کرا دیا جائے گا جہاں سے بعد ازاں درخواست دہندہ کو لائسنس کا اجراء ہو گا۔ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس 28ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس میں 25ہزار روپے حکومت کی فیس اور 3ہزار روپے نادرا کی فیس شامل ہے۔ اسی طرح غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس ساڑھے 14ہزار روپے ہے جس میں حکومت کی فیس ساڑھے 12ہزار روپے اور نادرا کی فیس ڈیڑھ ہزار روپے ہے۔ٹیکس دہندگان کے لیے یہ فیس آدھی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں