اسلام آباد :تھانہ کھنہ کی حدودمیں 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان کیبل کا کام کرتا تھا اور اعوان ٹاؤن کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا،صبح پنکھے سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں