فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 24 اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہونگے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے تین سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں، عدالت نے عید الفطر سے قبل ایک سال تک سزا پانے والے بیس ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا،اٹارنی جنرل نے عید الفطر پر رہا ہونے والے ملزمان کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں