کل موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری

پاکستان میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے بھی اعلامیہ جاری کردیا ہے۔پی ٹی اے کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں