اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا، سفارت خانے کی درخواست پر مقدمہ درج

تھانہ مارگلہ کی حدود سے سعودی شہری کو اغواءکرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔درخواست کے مطابق عبدالواحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔غیر ملکی شہری کو اغواءکار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں