ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروع

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبہ پنجاب میں ائیر کوالٹی بہتر کرنے اور سموگ کم کرنے کے پلان پر عمل درآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صوبے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انسانی صحت کا قاتل زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے چھاپوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صوبے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ،ای پی اے ٹیموں نے لاہور، سیالکوٹ موٹر وے پر بھی کاروائیاں کیں۔آنے والے دنوں میں ماحولیاتی آلودگی، زہریلے مادوں کے اخراج اور سموگ کی وجہ بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ان اقدامات سے ائیرکوالٹی انڈیکس بہتر ہوگا، سموگ کی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی ۔زیادہ دھواں پیدا کرنے والے علاقوں کی میپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، دھوئیں کی مقدار جانچنے کے جدید آلات سے بھی مدد لی جائے گی قانون سازی کے لئے بھی کام تیز کر دیا گیا، قانون سازی سے سزائیں اور بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صنعتوں کو ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ صنعتیں جدید آلات اور طریقوں کو اختیار کریں تاکہ سب بیماریوں سے محفوظ ہوں، درخت پرندے اور انسان صاف فضا ءمیں سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں