گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے: احسن اقبال کی کڑی تنقید

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا۔نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کرکے گئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن 1 ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں