9مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 9مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، 9 مئی کا رونا رونے کے باوجود عوام نے حکومت کو مسترد کردیا۔اسد قیصر نے9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بیٹھے لوگ مسترد شدہ ہیں، اسد قیصر کے اس جملے پر ایم کیو ایم کے اراکین نےشدید احتجاج کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک نے قانون اور آئین کے مطابق چلنا ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جا رہے، ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا تو یہ اسمبلی نہیں چلے گی، ہم پارلیمنٹ کو مضبوط، آئین و قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں 6 ججوں کی تضحیک کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں